خیبر پختونخوا کے وزیر صحت عہدے اور طاقت سے شدید متاثر، موصوف خود پرستی کے مرض کا شکار ہو چکے ہیں، پشاور پریس کلب کا ان کے ایونٹ سے بائیکاٹ کا فیصلہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے ساتھ صحافی برادری کا نظریاتی جھگڑا شروع ہو چکا ہے، پشاور پریس کلب کابینہ نے آراکین کی جانب سے وزیر صحت کے نامناسب روئے کی متعدد شکایات موصول ہونے پر انکی کوریج کا بائیکاٹ کرنے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، فیلڈ میں جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے، کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بھی بار بار رابطہ کرنے پر وزیر با تدبیر کال اٹھانا اپنی شان کے خلاف اور میسج کا جواب دینا اپنے لئے گالی کے برابر سمجھتے ہیں۔ یہ وہی تیمور جھگڑا ہیں جو الیکشن سے قبل کہتے تھے، میڈیا ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہے، کیونکہ معاشرے میں انکا کردار سب سے اہم ہے، آج کال اٹھانا تو درکنار، کورونا کا شکار ہونے والے صحافیوں تک کا نہیں پوچھا اور نا ہی انکے لئے کئے وعدوں کا پاس رکھا، پشاور پریس کلب نے تیمور سلیم جھگڑا کے روئے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی سے معاملات کا نوٹس لینے اور وزیر صحت کو انسانی جان کی اہمیت بتانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ انسان کی قدر نہ ہو تو کسی کی صحت کی قدر کوئی وزیر کیسے کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں