پشاور, مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعہ 22 مئی کو روئیت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا۔

پشاور ( خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعہ 22 مئی کو پشاور کے مسجد قاسم علی خان میں بعد از نماز مغرب رویئت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاہے، پشاور کے مقامی غیر سرکاری روئیت ہلال کمیٹی کے سربراہ اور مسجد قاسم علی خان کےمہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ایک عید منانے کیلئے مسلسل دباؤ بڑھ رہاہے، تاہم مفتی پوپلزئی نے تمام پریشر کے باوجود بھی حسب معمول اجلاس طلب کرلیاہے، اگر انہیں شرعی طور پر قابل اعتبار شوال چاند کی شہادتیں موصول ہوگئیں، تو کمیٹی حکومت یا وفاقی کمیٹی کی پرواہ کئے بغیر اپنی روائیتی انداز میں عید کا اعلان کرینگے، غیرسرکاری روئیت ہلال کمیٹی کے ترجمان نے دی خیبرٹائمز کو بتایا، کہ وہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس کرینگے ، جسمیں مسجد قاسم علی خان انتظامیہ کے علاوہ دیگر علمائے کرام اور مفتی حضرات بھی شریک ہونگے، تاہم اس تعداد میں نہیں ہونگے، جتنا ہر سال اکھٹے ہوجاتےتھے، ان کا کہنا ہے، کہ کمیٹی کو شہادتیں موصول ہونے کے بعد 23 مئی ہفتے کو عید کا اعلان کرینگے، دوسری جانب ریسرچ کونسل آف پاکستان اور محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ اور 54  سیکنڈ پر نئی چاند کی پیدائش ہوگی، جو 23 مئی کی شام دوربین اور دیگر جدیدآلات کے بغیر نظر آنا مشکل رہیگا، اس تناظر میں وفاقی روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے 23 مئی کو کراچی میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں