صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسجد قاسم علی خان کےخطیب و مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعہ 24 اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ رکھنےکا اعلان کر دیا، مفتی پوپلزئی کی سربراہی میں پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کو رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں ملیں جن میں 8 مرد اور ایک خاتون کی شہادتیں شہادتیں شامل تھیں، جس کے بعد کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کل بروز جمعہ 24 اپریل کو روزے کا اعلان کیا ہے، کمیٹی ذرائع نے دی خیبر ٹائمز کو بتایا کہ پشاور کے مختلف علاقوں سے رمضان کا چاند نظر آنے اور شہادتیں دینے کیلئے ٹیلی فون پر رابطے ہوئے تاہم کمیٹی نے انکی ضرورت محسوس نہیں کی، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں غیر سرکاری مقامی کمیٹیوں نے رمضان کا چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہونے کے بعد جمعہ 24 اپریل کو یکم رمضان کے اعلانات کئے ہیں جبکہ مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں منعقدہ سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق کوئی شہادت نہیں ملی جس پر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 25 اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہو گا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments