میرانشاہ (بیورو رپورٹ) سابقہ فاٹا کے ساتوں ضم شد اضلاع اور چار ایف ارز سمیت شمالی وزیرستان کے900خاصہ دار اور لیویز اہلکار وں کی پولیس ٹریننگ شروع ہو گئی جس میں 250، 250 اہلکار میرانشاہ اور رزمک سے جبکہ سو سو اہلکار میرعلی، دتہ خیل، شیواہ اور گڑیوم سے لئے گئے ہیں۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈہ پور نے میرانشاہ پریس کلب میں پریس انفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان کو یہ تاریخی اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سب سے پہلے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا اور اہلکاروں کی جدید خطوط پر تربیت کا عمل شروع ہوگیا جس میں پولیس کے سینئر ٹرینرز، پاک فوج اور ایف سی کے ماہرین انہیں مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرینگے۔
اس خبر کی ویڈٰو بھی دیکھئے: شمالی وزیرستان میں لیویز اور خاصہ دار کی پروفیشنل پولیس فورس بننے کی تربیت کا آغاز۔ ڈی پی او
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پولیس کی جدید خطوط پر لانے کے عمل میں تیزی اگئی ہے اور بہت جلد ٹریفک پولیس بھی اپنا کام شروع کرینگے جن کو حال ہی میں جدید ترین موٹر سائیکل بھی فراہم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹریننگ کے بعد مذکورہ فورس پولیس کی بہترین فورس ہو گئی جو جدید خطوط پر تشخیص کے عمل کو اگے بڑھائینگے اور یہ حقیقی معنوں میں عوام دوست پولیس فورس ہو گی۔