شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر تین افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا بدستور جاری

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں دو مختلف واقعات میں تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردئے گئے، 24گھنٹوں کے دوران پانچ افراد نامعلوم مسلح نقاب پوش نے قتل کردئے ۔ پہلا واقعہ میرعلی کے نواحی علاقہ خوشحالی میں پیش آیا جہاں میرعلی کے ہرمز گاؤں سے تعلق رکھنے والے فیاض ولد حفیظ الدین سکنہ ہرمز کو نامعلوم افراد نے چند دن پہلے اغواء کیا تھا ، جہاں آج جس کی لاش آج مورخہ 25/07/2022 کو فائرینگ کرکے قتل کیا گیا ، جسکی لاش خوشحالی کی حدودسے برآمد کیا گیا،
دوسرا واقعہ میرعلی بازار میں پیش آیا جہاں حسب معمول نامعلوم مسلح نقاب پوش قاتلوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد فردوس ولد مشرف خان گاؤں خدری اور ازمار علی ولد حبیب اللہ سکنہ سیمان جان بحق ہوگئے،
شمالی وزیرستان میرعلی میں عیدک کے مقام پر بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا جاری ہے، دھرنے کو نہ صرف پورے وزیرستان کے داوڑ اور وزیر قبیلوں کی ، بلکہ میرعلی میں نوجوانوں کی تنظیم یوتھ آف وزیرستان ، وزیرستان سیاسی اتحاد کی بھی حمایت حاصل ہے،
دھرنے کی میزبانی عیدک قوم اور جے یو آئی شمالی وزیرستان کررہی ہیں، جہاں وزیرستان میں مستقل امن کے قیام اور نا معلوم قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں