میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے نواحی گاؤں حیدرخیل میں شدت پسند کمانڈر محمد رؤف المعروف مدرو کو قتل کردیاگیا ہے، مدرو کا تعلق قریبی گاؤں بڑوخیل سے بتایاجاتا ہے، سیکیوڑؤرٹی زرائع کے مطابق مدرو بھتہ خوری اور ٹرگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں، اور ان کا تعلق اہم دہشتگرد کمانڈر سے تصور کیاجاتا تھا۔ وقوعہ کے دوران بھی حیدرخیل میں انہیں بھتہ نہ دینے کے بعد ام کی قتل کے غرض سے آئے ہوئے تھے، تاہم مقامی لوگوں نے اس سے قبل انہیں گولی مارکر قتل کردیا۔
شمالی وزیرستان میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے عام شہری اور یہاں کاروبار کرنے والے افراد شدید متاثر ہوئے ہیں، بھتہ نہ دینے کی صورت میں قتل کرنا ایک عام سی روایت بن گیا ہے، تاہم گزشتہ کئی مہینوں سے شمالی وزیرستان میں قبائلیوں کے احتجاج کے بعد قدر کمی آئی ہے، تاہم اپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان میں پناہ لینگے والے دہشتگرد ایک بار پھر وزیرستان آئے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کا کاروبار اور امن غارت ہے۔
Load/Hide Comments