پشاور ( پ ر ) الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے سردریاب ضلع چارسدہ کے قریب حسن خیل میں آباد افغان مہاجرین کیلئے ٹینٹ ویلج قائم کردی جس میں 180سیلاب متاثرین خاندان کیلئے رہائش کا انتظام اور بچوں کیلئے ٹینٹ سکول کا بھی اہتمام کیا گیا ھے مزکورہ خیمہ بستی میں مقیم متاثرین سیلاب کو الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے روزانہ پکا پکایا کھانا بھی فراہم کیا جارہاھے۔جبکہ خیمہ بستی میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں پر ڈاکٹراور طبی عملہ مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات بھی فراہم کررہے ہیں۔الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالدوقاص نے سردریاب میں قائم الخدمت خیمہ بستی کا دورہ کیا اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن چارسدہ کے ریلیف انچارج ملک سجاد علاقے کی ممتاز سماجی شخصیت مجیب الرحمن ایڈوکیٹ ، الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈاٸریکٹر نورحسین صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون اور منیجر آرفن کئیر محمد نعمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ھوٸے ہیں الخدمت پہلے دن سے آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ھے اور معاشرے کے اہل خیر افراد کے بھرپور تعاون سے متاثرین کی بلاامتیاز خدمت میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ریلیف کےبعد اب بڑی تعدادمیں سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کا مشکل مرحلہ درپیش ھے الخدمت اس موقع پر بھی متاثرین کی شانہ بشانہ جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی ھے کہ جس طرح انہوں نے ایمرجنسی ریلیف میں الخدمت کے ساتھ تعاون کیا تو متاثرین کی بروقت امداد ممکن ھوئی اسی طرح اب سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی میں بھی الخدمت کی پشتی بانی کریں تاکہ مشترکہ کاوشوں کے زریعے متاثرین سیلاب کی بحالی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments