سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا 36 کم عمر ڈرائیوروں کا چالان، کارروائی جاری رہیگی، چیف ٹریفک وارڈن

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں کو آگاہی دینے کی خاطر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جہاں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطبی تدابیر بارے آگاہی دی جاتی ہے اور شہریوں میں باقاعدہ کورونا وباء سے بچنے اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس دوران سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے 36 کم سن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ والدین کمسن بچوں کو موٹر کار اور موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں کیونکہ وہ اکثر اوقات خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے ان کی زندگی اور دیگر شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ کم سن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں