خیبرپختونخوا کے واحد امراض قلب ہسپتال PIC نے اب دل کے امراض میں مبتلا بچوں کا بھی علاج شروع کردیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے طب کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، پی آئی سی میں اب بچوں کی بھی اوپن ہارٹ سرجری اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا جا سکے گا، بچوں کے دل میں پیدائشی سوراخ جیسی بیماریوں کا علاج بھی ہو سکے گا، پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم نے بتایا ہےکہ ہی آئی سی نے بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ اور دوسرے امراض قلب کے علاج کا بقائدہ آغاز کردیا ہے، بین الاقوامی شہرت کے حامل پیڈیاٹرک اینڈ ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر مبشر زرین خان طاہر خیلی پی آئی سی سے وابستہ ہو گئے ہیں، ڈاکٹر مبشر پاکستان سمیت، کینڈا اور سعودی عرب میں سینکڑوں بچوں کے دل کی بیماریوں کا علاج کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں