طیارہ حادثہ پر کئی سوالات نے جنم لے لیا ، کیا جہاز میں فنی خرابی پہلے سے تھی ؟

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی طیارے میں پہلے سے فنی خرابی واقع تھی، حکام نے جواب دینا ہوگا، یہ وہ سوالات ہیں جو طیارے حادثے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں جہاز کا کریش ہونا حادثہ نہیں بلکہ حکام اعلی کی کوتاہی ہے، بعض لوگ تو یہ بھی کہہ رہے ہیں، کہ کریش ہونے والے پی آئی اے کے جہاز میں پہلے سے فنی خرابی تھی انتظامیہ کی جانب سے حکام اعلی کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود بھی مذکورہ جہاز کی فنی خرابی کو نظرانداز کیا گیا، اور ضروری پرزے نہیں منگوائے گئے۔۔ عید کے دوران ایمرجنسی پروازوں کیلئے اس ایئر بس 320 کو استعمال کیا گیا جو حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 73 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ساتھ ساتھ جو نقصان رہائشی علاقوں کے رہائشیوں کا ہوا وہ تو الگ ہے
اب اس حادثے کا زمہ دار کون ہے؟
بعض لوگ چیئرمین پی آئی اے سے استعفٰے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں؟
کیا حادثے کے لیے اعلی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا؟ اور اسطرح کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،
عوامی حلقے کہہ رہے ہیں کہ اس سے قبل بھی فنی خرابی کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں