پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) پیسکو نے شہریوں کو گذشتہ سال کے بل بھجوا دئیے ہیں تاہم کمپیوٹر میں انٹری نہ ہونے کے باعث بل جمع نہیں ہورہے کرونا لاک ڈائون کے باعث پیسکو نے شہریوں کو ان کے گھروں کے بل گذشتہ سال اسی ماہ میں آنیوالے بل کے مطابق ارسال کردئیے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بغیر میٹر کے ریڈنگ کے بل صارفین کو بھجوا دئیے گئے ہیں تاہم ان بلوں کی کمپیوٹر میں فیڈنگ نہ ہونے کے باعث بینک اسے قیول کرنے سے انکاری ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سسٹم میں ان بلوں کے بارے میں کچھ نہیں آرہا اس لئے وہ بل جمع نہیں کراسکتے-دوسری طرف پیسکو نے ایسے دکانوں کے بل بھیج بھیج دئیے ہیں جو گذشتہ دو ماہ سے مکمل طور پر بند ہیں اور وہاں پر بجلی استعمال ہی نہیں ہوئی تاہم پیسکو حکام نے دکانداروں کو بل بھیج دئیے ہیں جن میں ہزاروں روپے کے بل شامل ہیں دکانیں بند ہونے کے باعث متاثرہ دکانوں نے بند دکانوں کے بل بھیجنے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسکو کی انوکھی پالیسی نے انہیں پریشانی میں مبتلا کردیا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments