پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور میں ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے، کہ باچا خان ائیرپورٹ پر بیرون ممالک سےلائے جانے والے میتوں کی جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں تک منتقل کرنے کیلئے ریسکیو 1122 فری سروس مہیا کررہی ہے، صوبائی حکومت کے کی جانب سے احکامات کی روشنی میں فری ایمبولینس سروس فراہم کیا گیا ہے، باچا خان ائیرپورٹ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 باہمی تعاون سے یہ سہولیات فراہم کریں گی، آج دوبئی سے آنے والے مردان کے رہائشی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا، جبکہ دیگر تمام لائے جانے والےمیتوں کو ان کے آبائی علاقوں اور گھروں تک پہنچایا جائیگا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Screen-Shot-2020-06-08-at-3.59.28-PM-1049x630.jpg)