پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں پرانی دشمنی کی بنا پر مخالفین کا امنا سامنا ہونے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میںتین افراد جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے، کرم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ تینوں میتوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کردئے ہیں۔ ڈی پی ضلع کرم کا کہنا تھا، کہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments