پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال نے تحصیل پبی کے مختلف بازاروں میں ماسک تقسیم کیں، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پبی نے عوام الناس اور دکانداروں سے اپیل کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہیں۔ تا کہ کروانا جسے مہلک وباء سے بچھا جا سکے اور دوسروں تک نہ پہلے۔ انہوں نے کینٹ بازار میں بھی مختلف دکانوں کا دورہ کیا، جہاں دکانداروں کو ہدایات دی گئی کہ گاہک اور دکاندار دونوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہے. مزید برآں سماجی دوری اختیار کرنے پر زور دیا گیا. دکانداروں کو دکانوں کے باہر آگاہی پیغامات بینرز کی صورت میں آویزاں کرنے کی ہدایات بھی دی گئی. پبی بازار میں اشیاء خوردنوش کی قمتیں بھی چیک کی گئی، کئی دکانوں کو وارنیگز جاری کردی۔
