افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھائینگے، رکاؤٹ ہو تو کسی بھی صورت دور کرینگے، محمد شہزاد ارباب

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ محمد شہز ادارباب نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے اور معیشت کومستحکم کرنے کیلئے کسی قسم کی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے ۔ پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان ہماراکئی دہائیوں سے اچھاہمسایہ رہاہے، افغان کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھانا اور ٹرانسپورٹیشن لاگت کو کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوروناوبا کے باعث گزشتہ چندمہینوں میں 3ہزار سے زائد مال بردارگاڑیوں کی کلئیرنگ نہیں ہوسکی ، طورخم سرحد پر 700 سے 800 تک مال بردارگاڑیاں منگل تک کلیئر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ضلع کرک اورمتنی پشاورمیں بھی پارکنگ ایریاز کا دو تین دن میں انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلع کرم میں خرلاچی سرحد گزرگاہ سے بھی روزانہ 200 مال بردار گاڑیاں کلیئر کی جائیں گی جبکہ وزیرستان میں غلام خان سرحد کو فعال کرنے کے لئے افغان حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو تین ارب ڈالرتک بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں