لنڈیکوتل ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) پاک افغان سرحد طورخم باب پاکستان کے مقام پر ضلعی انتظامیہ ؛ کسٹم ، این ایل سی، ایف سی اور پولیس حکام کا مشرکہ اجلاس؛ اجلاس کے دوران تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے یومیہ 100 ٹرانزٹ گاڑیوں کی کلیئرنس کی تعداد بڑھاکر ڈیڑھ سو کرنے پر اتفاق کردیا۔ مشترکہ اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹرمحمد اقبال کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کی ایک وفد نے بھی ملاقات کی ۔ڈی پی او کو ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبرڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ کرونا وائرس کے وجہ سے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق پالیسی مرتب کی گئی ہیں اور ہمیں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی. واقف ہے۔ تاہم ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو متعلقہ اداروں اور حکام سے مل کر معقول حل تلاش کریں گے۔
جمرود لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ اور طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے مال بردار گاڑیوں کو بجا تنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں گے۔
ٹرانسپورٹرز کی خدمت کے لئے خیبر پولیس دن رات حاضر ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ حکومت کی طرف سے روزانہ کے بنیاد پر 100 ٹرانزٹ گاڑیوں کی تعداد کو بڑھاکر 150 کردیا گیا ہے اب آپکی بھی ذمہ داری بنتی ہیے کہ تمام ڈرائیورز حضرت اپنی بھاری کا انتظار کریں تمام گاڑی اپنے نمبر پر طورخم سرحد کی طرف پیش قدمی کریں۔ پولیس کی طرف سے کسی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے، ٹرانسپورٹرز کے لئے ہمارے دفتر کے دروازے دن رات کھلے ہے۔عوام اور ٹرانسپورٹرز موجودہ صورتحال میں سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ موجودہ نظام مزید بہتر ہو سکے. ضلع خیبر لنڈیکوتل کے ٹرانسپورٹرز اور عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے اس اقدامات اور کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments