پشاور ( دی خیبر ٹائمزجنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پاک افغان سرحد بند ہونےکے باعث افغان باشندے کئی دنوں سے لنڈی کوتل میں محسور ہو چکے ہیں،طورخم بارڈر بند ہونے کی وجہ 1ہزار سے زائد افراد لنڈی کوتل میں پھنس گئے ہیں، جو مارکیٹوں اور بازاروں کے فٹ پاتھوں پر قیام وطعام کرنے کیلئے مجبور ہو چکے ہیں،،افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے لاوارث پڑھے ہیں، جبکہ ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں، افغانستان داخل ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں، جو سڑکوں اور فٹ پاتھوں پررات گزار تے ہیں، افغان شہریوں کا کہنا ہے، کہ اسے پاکستان بلایا جائے یا پھراپنے وطن افغانستان جانے کی اجازت دی جائے، افغان شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے، کہ ان کے پاس جو پیسے تھے وہ خرچ ہوگئے ہیں، اب وہ بالکل کنگال ہوگئے ہیں، پاک افغان بارڈر کے قریب فٹ پاتھوں پر فاقے کررہے ہیں، پھنس جانے والے افغان شہریوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر دو روز کے اند انہیں جانے نہیں دیا، تو وہ احتجاجاً پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردینگے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments