میرانشاہ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تاجر برادری نے پاک افغان بارڈر غلام خان کو تجارت کیلئے کھولنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا، پاکستان تحریک انصاف قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے سیکرٹری جنرل ملک نورخان وزیرکا کہنا تھا، کہ معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے پاک افغان سرحد غلام خان کو پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھول دیا جائے، اسی شاہراہ کو کھولنے ہی سے نہ صرف شمالی وزیرستان کی تاجر برادری کی معیشت کا مسئلہ ہے، بلکہ اس تجارت سے ملکی خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے زرمبادلہ کی شکل میں وصول کئے جائنگے، غلام کان کے راستے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع کرنے سے یہاں وزیرستان میں غربت کا خاتمہ اور بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے،
شمالی وزیرستان کی تاجر برادری کا مرکزی رہنما شیرولی خان اور میر صالح خان کا کہناتھا، کہ غلام خان بارڈر پر موجود کسٹم پوائنٹ کو آئین کے مطابق شمالی وزیرستان کے حدود سے باہر منتقل کیاجائے، غلام خان بارڈر پر کسٹم کا دفتر ہی یہاں کی بے روزگاری کا باعث بنا ہواہے۔
Load/Hide Comments