لنڈیکوتل ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر میں لوئی شلمان کے مقام پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122زرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے آگ لگ گیاہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز اور فائر فائیٹرز کو پاک افغان بارڈر آگ پر قابو پانے کیلئے روانہ کیا، ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت رسائی حاصل کرکے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر قابو پالیا، تاہم افغان علاقوں میں بدستور آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں، ہمسایہ ملک اور ڈیورنڈ لائین پر خاردار تار کے باعث ریسکیو کی ٹیمیں وہاں نہیں جاسکتے، تاہم ممکنہ طور پر دوبارہ آگ لگ جانے سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments