اسسٹنٹ کمشنر پشاور سید بشارت حسین شاہ کا نوتھیہ کینٹ بازار میں اینکروچمنٹ اور ڈرین واگزار

پشاور (دی خیبرٹائمز پشاور ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر پشاور سید بشارت حسین شاہ کی ہدایت پر نوتھیہ کینٹ بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور میں اڑا جمیل شاہ شھید روڈ کے دونوں اطراف سے ڈرین کو واگزار کرانے کے لیے مسلسل اقدامات اٹھائے گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما و سابقہ ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر صفدر خان باغی نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں اس سنگین مسئلے پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈی ایس ریلوے پشاور کی ذاتی ہدایات پر نوتھیہ قدیم و جدید کینٹ کے بڑے نالے جو کہ سلیم خان پلازہ نزد اکبر خان سٹریٹ ،اورکزئی پلازہ کو شاہی کٹھا گٹر سے ڈسکنیکٹ کر دیا گیا ہے اور شھید آصف خان باغی پارک لائن سے گٹر پائپ لائنوں کو پتھر اور کنکریٹ ڈال کر غیر قانونی طور پر بند کیا گیا ہے۔
سابقہ ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل پشاور ممبر صفدر خان باغی نے اسٹنٹ کمشنر پشاور سید بشارت حسین شاہ کو مزکورہ بالا مسائل کے حل کے لئیے نشاندہی کی کہ اس نئے تعمیر شدہ گندے پانی کے گٹر نالے اور شاہی کٹھا کے ڈرین کو اس غیر قانونی بندش کے باعث بارش اور ژالہ باری کے دنوں میں بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی کے باعث گٹر ڈرین گندے پانی کوٹلہ محسن خان ، اقبال آباد ،ٹینکی جناز گاہ ، چمبہ پیر روڈ ،چارخانہ روڈ ،مشتاق آباد نوتھیہ جدید سے ہوتا ہوا نوتھیہ قدیم کی گلی محلوں خاصکر اکبر خان سٹریٹ نوتھیہ قدیم میں پرانا شاہی کٹھا کے نالے سے رہایشی ابادی کواٹرز میں کئی کئی فٹ پانی چڑ جاتا ہے جبکہ گٹر ڈرین کا گندا پانی ابل ابل کر باہر آ جاتا ہے، جس سے علاقہ مکینوں رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کے کپڑے، خصوصاً نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں جبکہ خواتین، بزرگ، بچے اور طلبہ و طالبات کو پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اہل علاقہ نے شکایت کی کہ شدید بارشوں کے دوران پر گٹر اور بارش کا پانی کھڑا رہنے سے نوتھیہ کی گنجان آباد علاقے کی عوام کی آمدورفت اور ٹریفک بہت بری طرح سے متاثر ہوتی ہے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کو یونیفارم خراب ہونے سے بچانے کے لیے بارش اور گٹر کے گندے پانی پر سے چھلانگ لگا کر گزرنا پڑتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب چھوٹے چھوٹے دوکاندار و تاجر برادری بھی اس بارش اور گندے نالوں کے پانی سے متاثر ہوتے ہیں اور شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا انہیں بھی کرنا پڑتا ہے۔ جس کے باعث دوکاندار تاجروں کو کاروباری سرگرمیاں مجبورا ترک کرنے پڑتی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پشاور سید بشارت حسین شاہ نے عوامی شکایات اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما و سابقہ ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل پشاور ممبر صفدر خان باغی کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام ڈی ایس ریلوے پشاور کو ہدایت جاری کی کہ:
سیلم جان پلازہ نزد اکبر خان سٹریٹ ، اورکزئی پلازہ آغا جمیل شاہ شھید نوتھیہ روڈ کے یکطرفہ گٹر ڈرین کو جو کئی سے قبل سے بند کیا گیا تھا اسی گٹر ڈرین کو فی الفور کھولا جائے،
گندے نالوں اور گٹروں کی مکمل صفائی کی جائے،
اہل علاقہ اور تاجر برادری نے علاؤہ مشران سحر گل ،صدر عزیز خان، حاجی سبحان اللہ ،حاجی سعید وزیر،سہیل خان،فضل رحیم ،انور خان مشران نے اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین شاہ،نوتھیہ چوکی انچارج سب انسپکٹر رومان خان اور ان کے اسٹاف کا بروقت اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اسی طرح کے مثبت اقدامات اٹھائے اور جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں