شمالی وزیرستان میرعلی سے دو لاشیں برآمد ،ایک کا قریبی ضلع بنوں سے، دوسرے کی شناخت نہ ہونے پر سپردخاک کیا

میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرعلی پویس زرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقےخیسور روڈ پر گذشتہ روز ایک لاش برآمد ہوئی تھی جس تشدد کے بعد گولی مار کر

قتل کیا گیاتھا۔ دوسر ا لاش میرعلی کے نواحی دیہات خدی کے علاقے سے موصول ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے، کہ ادریس نامی جوان تھے، جن کا تعلق قریبی ضلع بنوں سے بتایا جاتا ہے، جبکہ خیسور سے برامد کئے جانے والے شخص کی شناخت نہ ہونے پر مامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،

پولیس کا کہنا ہے، کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا تعلق بنوں سے ہے، جو کہ پک اپ کا ڈرئیور ہے، جس کی گاڑی خدی کے قریب دوسرے گاوں حکیم خیل سے ان کی گاڑی برامد ہوئی ہے ، جس کے لواحقین کو بنوں سے بلا کر ادریس کی لاش ان کے حوالے کردیا،

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آئے روز عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز اور دیگر سرکاری املاک بھی ٹارگٹ ہورہے ہیں، شمالی وزیرستان ایک بار پھر پہلے سے بھی زیادہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے،

شدید بد امنی زور غیر واضح صورت حال کے پیش نظر شمالی وزیرستان سے قبائل خود بخود نکل اپنے خاندان کو دیگر اضلاع میں منتقل کرنے کی کوششیں کررہی ہے، تاہم غربت اور لاچاری کے باعث یہاں کی بیشتر آبادی کہیں بھی نکلنے کی طاقت نہیں رکھتی، جس کی وجہ سے وہ خود کو یر غمال سمجھ کر زندگی کے لخ آیام کاٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں