پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عابد الحسینی ، حاجی عابد حسین ، علی جواد ، جلال بنگش ، سید مفید حسین میاں اور دیگر مقررین نے کہا کہ ضلع کرم خصوصا پاراچنار کے لوگ مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے مسائل سے مسئلہ کشمیر کی شکل اختیار کر جاتے ہیں ، رہنماؤں نے کہا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے مقررین کا کہنا تھا کہ چھوٹے مسائل وقتا فوقتاً خونریز جھڑپوں کی شکل اختیار کر لی جاتی ہیں، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جبکہ بدقسمتی سے بار بار ان چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے ہونے والے جھڑپوں کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف علاقے کی بدنامی ہوتی ہے، بلکہ قیمتی افراد بھی ان جھڑپوں کی نذر ہوجاتے ہیں، رہنماؤں نے کہا کہ اب تک ہونے والے لڑائیوں میں ڈاکٹروں اور علماء سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور مزید وہ اس قسم حالات برداشت نہیں کر سکتے، مقررین کا کہنا تھا کہ تحصیل علی زئی اور عملکوٹ سے لیکر بالش خیل تک لوئر کرم کے علاقے ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں ، جبکہ پاراچنار ہسپتال میں سو سے زائد اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے یہ ہسپتال مریضوں کے علاج کے حوالے سے فعال کردار آدا نہیں کرسکتا، اس لئے حکومت ہسپتال سمیت دیگر اداروں کو فعال بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments