پشاور، دی خیبر ٹائمز رپورٹ
خیبرپختونخوا کی 19 سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کی، جس میں مختلف اہم اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران صوبے میں جامعات کے انتظامی معاملات، تدریسی معیار اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
مینا خان آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فعال، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا:
> “ہماری کوشش ہے کہ جامعات کو مزید مستحکم کریں اور انہیں درست سمت پر گامزن رکھیں۔ کرپشن، سفارش اور اقربا پروری جیسے عناصر کو ہم زیرو سے ضرب دے رہے ہیں۔”
اجلاس میں انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کے نامکمل امور کی تکمیل اور صوبے بھر کے کالجز کی ریشنلائزیشن جیسے اہم نکات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل شفاف، میرٹ پر مبنی اور تعلیمی ترقی کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ صوبے کی نوجوان نسل کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا