پاکستان میں مقیم متنازعہ کردار کی حامل امریکی شہری سنتھیارچی کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیارچی کی ویزے کی مدت گزشتہ مہینے ختم ہوگئی ہے، جس نے وزارت خارجہ کو ان کی ویزے کی توسیع کی درخواست دی تھی، وزارت خارجہ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 روز کے اندر پاکستان کو چھوڑنے کا حکم دیا۔
سنتھیارچی پاکستان میں ایک متنازعہ کردار تصور کیا جاتا ہے، جس نے پاکستان کے معروف سیاستدان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیرمملکت برائے فنانس مخدوم شہاب الدین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سب سے متحرک شخصیت سمجھے جانے والے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک پر سنگین قسم کے الامات عائد کئے تھے، تاہم سنتھیارچی پولیس اور عدلیہ کو ان تمام الزامات کی ثبوت فراہم نہ کرسکی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کے دعؤوں پر کوئی توجہ تو نہیں دی، تاہم رحمان ملک ان کے الزامات پر چھپ نہ رہ سکے اور انہوں نے سنتھیا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ان کے ویزے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیارچی کی ویزہ توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں