نگران حکومت قانونی تقاضے پوری کریں، ملازمین کی تنخواہیں اور پیشن اصلاحات ان کے دائرے اختیار میں نہیں ہیں، اگیگا

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ کے تدریسی عملے کی تنظیم آگیگا کی کال پر میرانشاہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ، موجودہ نگران حکومت کی غلط اور بے جا مداخلت اور پالیسیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ احتجاجی شرکاء سے اسیسٹنٹ پروفیسر دلفراز وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اپنی اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں اور تنخواہوں میں کٹوتی کرتی ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کے پیشن میں نئے ظالمانہ اصلاحات کرتی ہیں جو کہ ہر گز ان کے اختیارات میں شامل نہیں ہے۔ احتجاج میں شریک پروفیسر محمد اضغر وزیر نے بھی اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کے دائرہ اختیار میں صرف یہ بات شامل ہے کہ وہ آئندہ انے آنیوالے عام انتخابات کی تیاریوں کو آخری شکل دیں۔ جبکہ قانون سازی اور خود ساختہ اصلاحات سے اجتناب کریں کیونکہ اتنے بڑے بڑے فیصلے ان کی صوابدید میں شامل نہیں ہے، احتجاج کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی تحفظ کیلئے آخری دم جدوجہد کرتے رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں