محرم الحرام کے ایام میں مسلکی ہم آہنگی پیدا کرنے اور ضلع میں امن برقرار رکھنے کیلئے ڈی سی کرم کی سربراہی میں علماء کا جرگہ منعقد ہوا جس میں اہل تشیع اور اہلسنت علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی
گورنر کاٹیج پاراچنار میں محرم الحرام کے دوران امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کی سربراہی میں علماء کرام کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام ، پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس ، ڈی پی او طاہر اقبال نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر اور بریگیڈیر نجف عباس نے کہا کہ محرم اسلامی سال کا ایک عظیم مہینہ ہے اور امام حسین سے منسوب یہ مہینہ ایثار قربانی بھائی چارے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ علما کو انبیا کے وارثین قرار دئیے گئے ہیں لہذا معاشرے کی سدھار ، دینی اخلاقی و معاشرتی مسائل میں رہنمائی کرنا ان کی ذمہ داری ہے لہذا وہ ان ایام میں منابر و مساجد سے امن و اخوت اور بھائی چارے کی تبلیغ کریں اس موقع پر علمائے کرام حاجی عابد حسین ، قاری عصمت اللہ ، علامہ اخلاق حسین شریعتی ، علامہ الطاف حسین ،قاری افسر خان اور دیگر علما نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہر مسلمان کیلئے افضل و مقدس ہے اور امام حسین کسی ایک فرقے کا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں و عالم انسانیت کا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کو محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر ضلع کرم کے امن کو خراب کرنے نہیں دینگے اور نہ صرف محرم بلکہ سال کے دیگر مہینوں میں بھی وہ اپنے علاقے اور ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہونگے جرگہ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئی۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/08/Kurram-min-969x630.jpg)