ایبٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایس پی ٹریفک اور ایس پی سپیشل برانچ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ٹیسٹ لینے آئے کمیٹی کے ممبران کو سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ لینے آئے ڈاکٹرز اور انکے ساتھ آئے دیگر ممبران کی سیکورٹی اور ٹیسٹ کی مثبت طریقے سے انجام دہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ محکمہ پولیس کے تمام ادارے جن میں ڈسٹرک پولیس، سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سب مل کر اس ٹیسٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے بغیر اپنی طریقہ کار اور حکومت کے تمام ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گئیں۔
Load/Hide Comments