پشاور دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوشہر میں خاتون پر پولیس تشدد کے خلاف نوٹس لے لیا، ایس ایچ او تھانہ جلوزئی نوشہرہ کو معطل کرکے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلیا، مبینہ طورپر خاتون پر تشدد کے الزام میں اہلکاروں کو سخت سزا دینے کے احکامات جاری کردئے ہیں، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایس ایچ او اس پر تشدد کرنے میں سسرالیوں کی معاونت کر رہا تھا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ الزام ثابت ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعلیٰ محمود خان کا متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کو یقین دہانی۔
