حکومت مخالف تحریک کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے اے پی سی کے مثبت نتائج نکلینگے، نفیسہ شاہ

سکھر ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سکھر میں ہندو تاجر راجیش کمار کے ورثا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے، کہ حکومت مخالف تحریک کو چلانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو سیاسی جماعتوں کا اے پی سی بلایا ہے، ان کے مثبت نتائج سامنے آئینگے، عوام کو جلد مسلط کردہ لولے لنگڑے حکومت سے نجات دلانے کی نوید سنائینگے۔
بلائے جانے والے اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا لائحہ عمل مرتب کرنا، ان ہاؤس تبدیلی، مڈٹرم انتخابات اے پی سی کا ایجنڈا ہوگا،
انہوں نے نوجوان ہندو تاجر کی ہلاکت پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا، بلکہ ان کے ورثا کو یقین دلایا کہ ان کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے اور انہیں سزادلانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی مقتول کے ورثا کے ساتھ رہینگے۔
نفیسہ شاہ نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کو ملک میں مہنگائی، پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضاے کو عوام پر مہنگائی کا ایک بم گرانے کے مترادف عمل قراردیدیا، موجودہ دور حکومت میں ریکارڈ مہنگائی نے جنم لیا ہے، ایسے حکومت سے جان چھڑانا ہوگا جو مہنگائی کے علاوہ اور کچھ بھی نہ دے سکی۔
کشمیر کی جدودجہد 5 منٹ کی خاموشی میں تبدیل کررہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کشمیر پالیسی پر 5 منٹ خاموشی سے عوام کی نظریں پھیرانا چاہتی ہے، حالانکہ اب کشمیر اور پاکستان کے عوام اتنے بے وقف نہیں رہے جتنے پی ٹی آئی سمجھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں