وزیراعظم عمران خان کے ہدایت پرخیبرپختونخواحکومت کا ضم شدہ اضلاع کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، ہشام انعام اللہ خان

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے دورہ میران شاہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں صحافیوں کو بتایا، کہ خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع میں غربت کے خاتمے کیلئے متحرک ہے، قبائلی اضلاع کی محرومی کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی محمود خان نے 1 ارب 27 کڑور روپے فنڈز کی منظوری دیدی ہے، دہشت گردی سے متاثرہ خاندان اس منصوبے میں سر فہرست ہونگے ،
ضم شدہ قبائلی اضلاع میں انصاف رزق حلال پروگرام کا اجراء ہوگیا ہے، صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ آج وزیرستان سے پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
1400 سے زائد غریب خاندانوں میں کارگو لوڈر تقسیم کئے جائیں گے، 703 معذور افراد کو برقی اور9 ہزارمعذوروں کو وئیل چیئر دیئے جائیں گے۔ حکومت نے قبائلی اضلاع کی 24 ہزار سے زائد خواتین کو بھی باروزگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسمیں خواتین کو برسر روزگار بنانے کیلئے برقی سلائی مشینوں کا منصوبہ بھی شامل ہے، سات سو سے زائد خاندانوں میں فصل کاٹنے والی مشینیں تقسیم کی جائیں گے، 7سو سے زائد افراد کو آٹا پیسنے والی برقی چکیاں بھی دی جائیں گی۔
خصوصی بچوں کے تعلیم کیلئے قبائلی اضلاع میں سکولوں کی تعمیر، امن لانے کیلئے عوام کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا، سیکیورٹی فورسز، عدلیہ، میڈیا ہم سب ایک ہے، پشتون ایک بہادر، محب وطن قوم ہے، پٹھان، پنجابی سب ایک ہیں، ریاست کے ساتھ تعاون کیلئے قبائلی عوام تعاون کریں۔ عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ہم ترقی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں