پشاور( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک)عدالت عالیہ پشاور میں جلوزئی میں واقع کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر کو مسمار کرنے کے خلاف رٹ کی سماعت ہوئی جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی پٹیشنر منہاج علی کی جانب سے سیف اللہ کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت عالیہ پشاو ر میں پیش ہوئے جنہوں نے موقف اپنایا کہ کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر کو بغیر کسی قانونی نوٹس کے گرا دیا گیا حالانکہ یہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں اور اختیارات کا غلط اور غیر قانونی استعمال کرکے پٹیشنر کو کروڑوں روپے کا نقصان کیا گیا عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے کیس ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ‘ اے ڈی سی فنانس نوشہرہ اور ٹی ایم آفیسر ریگولیشن کو نوٹس جاری کردیا گیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments