جنوبی وزیرستان اراضی تنازعہ، گرفتارافراد جرگے کے حوالے، فائربندی کیلئے عمائدین اور سیاسی جماعتیں متحرک

وانا ( مجیب وزیر سے ) جنوبی وزیرستان وانا میں دو متحارب قبائل نے ایک دوسرے سے قیدیوں کا تبادلہ کردیا، 3دن قبل ذلی خیل قبائل کی جانب سے جنگی قیدی بنائے جانے والے دوتانی قبائل کے دو افراد کو مذاکراتی ٹیم کے حوالے کردیا، جبکہ دوتانی قبائل کی جانب سے تحویل میں لئے گئے ذلی خیل قبائل کے دو افراد بھی حوالے کئے گئے،جن میں ایک زندہ اور دوسرے کی میت کی حوالگی تھی،تاہم دونوں قبائل کے بیچ جنگی قیدیوں کے علاؤہ لڑائی روکنے کیلئے کی جانیوالی مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوئے،دونوں جانب سے مسلح لشکر اپنے مورچوں کو مستحکم کئے ہوئے ہیں،اور رات ہوتے ہی ایک بار پھر سے مسلح لڑائی شروع ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
دوسری جانب دونوں قبائل کے بیچ لڑائی روکوانے کیلئے سیاسی وسماجی تنظیموں نے رستم بازار وانا میں ایک ریلی کے بعد بڑا جلسہ کیا ہے، جس میں حکومت سے کہا گیا ہے،کہ دونوں قبائل کے بیچ روکاٹیں حکومت ہی نے کھڑی کردی ہے، حکومت اگر مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہو،ےو یہ مسئلہ 24 گھنٹے کے اندر حل ہوسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں