میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تعلیمی اصلاحی جرگہ نے میرانشاہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی کے حسوخیل پوسٹ پر 30 جنوری گورنمنٹ ہائی اسکول رزمک کے وائس پرنسپل نیک محمد فدا کو گرفتار کیا تھا، نیک محمد فدا بیشنل سوشل اکنامک ( خوشحال پاکستان ) سروے کے ممبر بھی تھے۔
شمالی وزیرستان میں تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی اصلاحی جرگہ کے چیئرمین اصغر خان نے پریس کانفرنس کے موقع پر بتایا ہے، کہ نیک محمد فدا کو 3 مارچ تک رہانہ کیا گیا، تو شمالی وزیرستان میں سرکاری ملازمین کی حقوق کیلئے کام کرنے والے آل ایمپلائیز کونسل کے ساتھ رابطہ کرکے ایک سرکاری معلم کی رہائی کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کی جائیگی۔ جبکہ تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند کرکے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کردیا۔
Load/Hide Comments