اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ نے لوئر چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرین کو فوری ریلیف دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے۔انہوں نے اس ضمن میں اپنے دفتر سے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوئر چترال کے متاثرین کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مراسلے کا متن ہے کہ سیلاب سے لوئر چترال کے تین وادیاں بمبوریت، رامبور اور بریر کے علاقوں میں نقصان کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے جبکہ متعلقہ حکام مذکورہ وادیوں میں نقصانات اور متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر باقاعدہ سروے کرائیں۔ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہےکہ ضلعی انتظامیہ چترال لوئر ترجیحی بنیادوں پر نقصانات کے ازالے کیلئے تخمینہ لاگت بھی تیار کریں تاکہ متاثرین کو فوری طور پر ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوئر چترال میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ متاثرین کو ہر قسم ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم لوئر چترال کے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
