شمالی وزیرستان، تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ 2 اہلکار شہید

میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہو ئے ہیں۔علاقے میں متعین سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے ایک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو ئے۔ شہید ہونے والوں میں چترال سے تعلق رکھنے والے نائیک رحمان عمر 27سال اور ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عارف خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دو نوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم دوسری طر ف سے کسی جانی نقصان کے بارے میں سر دست معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔ علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں