پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبرپختونخواحکومت نے کوروناوباءکے باعث سپورٹس اورشادی ہالزکی معطل سرگرمیاں عیدالضحیٰ کے بعد بحال کرنے کافیصلہ کیاہے یہ خوشخبری معاؤن خصوصی برائے اطلاعات وبلدیات کامران بنگش نے باڈی بلڈنگ کلبزاونر ز کی ایک تقریب سے خطاب کے موقع پر سنائی تقریب میں پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق پرویز، صوبائی جائنٹ سیکرٹری سعیدالرحمن یوسفزئی، سابقہ کونسلرزہدایت اللہ اورعرفان سلیم سمیت مختلف باڈی بلڈنگ جیمز کے مالکان نے شرکت کی۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماراصوبہ کہیں ایک سانحات سے گزراہے 80 کی دہائی میں لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین کوسہارادیا، اسکے بعد سیاسی عدم استحکام سے صوبہ دوچار رہا پھردہشتگردی، آئی ڈی پیز، زلزلہ اورسیلاب جیسے آفات کی وجہ سے صوبے میں معاشی طور پر متاثر ہوا، لیکن اس کے باوجود خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کہا کہ ہمارا مقابلہ صرف کورونا وباسے نہیں بلکہ معیشت سے بھی ہے ہم نے کمزور طبقے کابھی خیال رکھنا ہے جن کی مشکلات سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے، اس وباء سے انشاءاللہ ہم جلد نکل جائینگے اسکے بعد پاکستانی قوم تاریخ رقم کرے گی اورثابت کرےں گے کہ ہم نے کوروناوباء کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ کامران بنگش نے کہاکہ باڈی بلڈنگ کلبزمالکان کے تمام مطالبات جائز ہیں وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ جیمز کی بندش بارے مسئلہ اٹھایا ہے عید کے بعد اگر کورونا کی صورتحال سنگین نہ ہوئی تو انشاءاللہ انڈور اور آﺅٹ ڈور سپورٹس اور شادی ہالز سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی، اس کے علاوہ ریلیف پیکیج اورحقوق کے حوالے سے بھی متعلقہ فورم پر جیمز مالکان کا کیس لڑوں گا۔ قبل ازیں طارق پرویز اور سعیدالرحمن نے معاون خصوصی کامران بنگش کو بتایاکہ پورے ملک میں اسوقت جیمز بند ہیں، کورونا سے سپورٹس سرگرمیاں معطل ہیں مزید بندش کی صورت میں مالی بحران سنگین ہوسکتا ہے، اس لئے حکومت ریلیف پیکیج کااعلان کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments