ملک دشمن قوتیں پاراچنار کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، علامہ اشفاق وحیدی

پاراچنار ( دی خیبرٹئمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں ممتاز عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے، کہ پاراچنار کے عوام نے ہمیشہ ملک پاکستان کی سلامتی اتحاد و وحدت کے لیے قربانیاں پیش کی ہے اور ملک دشمن قوتوں نے اس خطہ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
میڈیا سے بات چیت کرے ہوئے ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ایک مدت سے کچھ عناصر خطہ میں افراتفری اور فرقہ واریت پھیلا رہے ھیں حکومت کی رسائی ان عناصر تک ممکن نہی ھے اس وقت عوام کی نظریں پاک آرمی کی طرف لگی ھوئی ھیں کیونکہ ریاستی ادارے اور پاک فوج کے ہی ذریعے ایسے عناصر کا خاتمہ ممکن ہے ۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ پاراچنار میں حالیہ جھڑپوں کے بعد بہت سے بے گناہ لوگوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں، جو کہ قابل مزمت ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا تھا کہ حکومت محرم سے قبل بے بنیاد مقدمے خارج کریں، تاکہ اس خطے کا امن بحال ہو سکے علاقائی تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار بد امنی کے واقعات سے بچنے کے لئے فوری طور مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں