وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک کے علاقہ ورائی نور میں عبدالستار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اپنے بھتیجے عبدالرحمان اور ان کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم دونوں ماں بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، عبدالرحمان اپنی والدہ کا اکلوتا یتیم بیٹاتھا، جو کہ حال ہی میں اُمہ چلڈرن اکیڈمی سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا،
مقامی جاوید خان کے مطابق ایک عرصہ قبل ان کے والد عبدالقادر اپنی موت فوت ہوچکے تھے، اکلوتے اور یتیم عبدالرحمان کے دیگر چچا ان کا خاص خیال رکھتے تھے، مگر ان کے ایک نشئی چچا عبدالستار نے ماں بیٹےدونوں پر گھر میں فائرنگ کرکے شہید کردئے، نشئی جنونی قاتل عبدالستار اپنا گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ فرار ہونے والے جنونی قاتل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، یتیم عبدالرحمان اور بیوہ کی شہادت پر علاقے میں سوگ کا سماں ہیں، شہادت کے اس اندوہناک واقعہ پر علاقے کا ہر فرد غم سے نڈھال ہے۔
Load/Hide Comments