تاجراتحاد خیبرپختونخوا نے کی جانب سے یوم شہدا پولیس کا انعقاد

پشاور ( دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک ) تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کے صدر مجیب الرحمن کی زیر قیادت پولیس شہداء کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیاگیا، تاج رہنماؤں کے ساتھ واک میں پولیس افسران و اہلکار بھی شریک رہے، جس میں ڈی ایس پی کینٹ رحمت اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد خان، ظفر منہاس، نصیرالدین ہاشمی، محمد شوکت، آفتاب احمد، فہیم خان، عطاء اللہ، محمد فیاض، عزیز خان، شاہد خان اور دیگر صدور اور عہدیداروں نے شرکت کی.
واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمن نے کہا ہم اس دھرتی کے تمام شہداء پاک فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان اداروں نے ملک کے تحفظ اور عوام کی جان ومال کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کی دفاع میں اب بھی تمام اغیار کے ارادوں پر نظر رکھیں ہوئے ہیں، ملک کے دفاع اور عوام کے بہتر مستقبل کے لئے دن رات گرمی سردی کی پرواہ کئے بغیر مورچوں پر بیٹھ کر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے چوکس ہیں، مجیب الرحمٰن کا یہ بھی مطالبہ کیا، کہ اس ملک کے تمام سیول اور تمام اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل طور پر مالی امداد کیا جائے اور بہتر سہولتیں میسر کی جائے، اور آخر میں پاک فوج اور پولیس اور تمام شہداء کے لئے دعا کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں