خان کی رہائی کا وقت قریب، تمام رکاوٹوں کا مقابلہ کرکے اس بار بھی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) نومبر کے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ترجمان خیبرپختونخوا اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے، کہ پہلے بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام اباد پہنچیے ہیں، اس بار بھی پہنچیں گے، اس لئے جعلی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا وقت ضائع نہ کریں، کنٹینرز عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختون خوا کا قافلہ اسلام اباد پہنچے گا، اس بار خیبر پختون خوا کے نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا مکمل تہیہ کررکھا ہے، اس بار مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ کو واپس کرنا ہوگا۔

فائنل راونڈ شروع ہوگیا ہے، جس کیلئے کنٹینرز سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ،،،، تمام صوبائی اور مرکزی پارلیمنٹریئنز صوبائی اور ضلعی قائدین کو زیادہ سے زیادہ ورکروں کو احتجاج کیلئے لانا ہوگا، جبکہ بشریٰ بی بی نے بھی وزیراعلیٰ ہاوس خیبرپختونخوا میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ جس کی خواہش ہے، کہ وہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی رہائی کیلئے تنظیم کو مظبوط کرسکیں۔

سینیئر صحافی سید فخر کاکاخیل کے مطابق اس احتجاج اور دھرنا کی کامیابی خیبرپختوخوا پر انحصار رکھتی ہے، جو وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیلئے ایک چیلینج ہے، تاہم دیگر صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا سے اس احتجاج میں خٰبرپختونخوا سے پی ٹی آئی ورکرز کی شرکت متوقع ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی ذیلی قیادت میں اختلافات کا شکار ہوگیا ہے، جہاں صدر، نائب صدر، سینیئرنائب صدر اور سیکرٹی جنرل جیسے اہم عہدوں سے عہدیدار مستعفی ہوگئے ہیں،جس کی جگہ نئے عہدیداروں کی تقرری کا اعلامیہ جاری کیاگیا ہے، پی ٹی آئی زرائع کے مطابق یہ وہ افراد تھے، جس نے ہر جلسے اور احتجاج کیلئے ہزاروں ورکرز لایا کرتے تھے، اب بھی وہ پی ٹی آئی میں ہے، مگر صوبائی قیادت سے عہدوں پر ان کا اختلاف موجود ہے، جس سے ہم سمجھ سکتے ہیں، کہ شائد ناراض افراد اب وہ کام نہ کریں، جس طرح اس سے قبل ان سے توقع کیا جاسکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں