خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے تاج آباد میں شہد کی ایک جعلی فیکٹری پرچھاپہ مارا، جہاں گروہ جعلی شہد کی تیاری میں مصروف تھے۔
یونٹ سے 4 ہزار لیٹر سے زائد جعلی شہد برآمد کرلیا گیا، شہد کی تیاری میں چینی اور مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔
اصلی شہد کا شبہ دینے کے لئے جعلی شہد میں ویکس بھی شامل کیا جارہا تھا، جعلی شہد تیار کرنے کا یونٹ سربمہر کردیا گیا، شہد کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط، اتھارٹی نے قبضہ میں لیکر ضبط کردیا گیا،
یونٹ سے جعلی شہد پیکنگ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ، اس کے گھناونے عمل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2022/10/Honey-1120x630.jpg)