پشاور ( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر قانون نے چارسدہ بار کے ساتھ ان کے مطالبات کے حل کرنے کے وعدے کئے گئے تھے، تاہم کئی ماہ بعد بھی صوبائی وزیر ایفا نہ کرسکے، جس کے باعث وکلاء برادری میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ یوسف ریاض خلیل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ پشاور نے کہا ہے، کہ اگر وزیر قانون نے جلد از جلد آپنے وعدے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے، تو چارسدہ بار وعدہ خلافی دھوکہ دہی اور پنے حلف سے روگردانی کرنے پر الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائیگی، بلکہ ان کے دفتر اور صوبائی اسمبلی کے سامنے چارسدہ اور پشاور کے وکلاء سمیت احتجاج بھی کیا جائیگا۔
