شمالی وزیرستان میں محکمہ صحت نے غیر حاضری اور نوٹسز کا جواب نہ دینے کے بعد 7 ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کردئے

میران شاہ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے طویل غیر حاضری پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان میں بھرتی ہونے والے سات میڈیکل آفیسرز کو ان کے عہدوں سے برطرفی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ مقامی محکمہ صحت شمالی وزیرستان نے مذکورہ ڈاکٹروں کی برطرفی کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کے دستخطوں سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر کسی مناسب عذر اور رخصت کے مذکورہ ڈاکٹروں کو بار بار نوٹسز جاری کردیے گئے تاہم ان کی طرف سے کوئی بھی جواب سامنے نہیں آیا جس کے بعد محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے سات ڈاکٹروں کی برطرفی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ برطرف ہونے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر انور مسعود، ڈاکٹر وسیم اللہ، ڈاکٹر کامران اللہ، ڈاکٹر عمر حیات، ڈاکٹر حافظ شیخ محمد عزیر، ڈاکٹر معراج احمد اور ڈاکٹر فیصل عباس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں