سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹریفک حادثہ،16 افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چ
پشاور (دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا) سوات ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں پندرہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں وہ اور پوری صوبائی حکومت برابر کے شریک ہیں۔ محمد سہیل آفریدی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس المناک سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے، اور حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ سوات کے علاقے بحرین سے فیصل آباد نقل مکانی کرنے والے خاندان کو اس وقت پیش آیا، جب وہ سوات سے نکل کر سوات ایکسپریس وے پر سفر کررہے تھے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے اب تک 16افراد جان بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 8 افراد زخمی ہیں، جانبحق ہونے والوں میں ذیا دہ تر بچے شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں بعض کے حالات تشویشناک ہے، حادثے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، کہ ان کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر حادثہ پیش آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں