ڈیرہ اسماعیل خان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بیٹنی قبائل نے جنڈولہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ اپریشن راہ نجات کے دوران اییسے خاندان کے نقصانات ہوئے ہیں، جس کا دہشتگردی کے جنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا، حکومت جنوبی وزیرستان کی طرز پر متاثرہ بیٹنی سابقہ ایف آر جنڈولہ میں سروے کراٸیں اور انہیں امداد فراہم کی جائے، مظاہرین نے احتجاجاً مین روڈ کو بھی بند کردیا، مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی آتن کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اس دوران بیٹنی قبائل نے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا، جس نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اُٹھائے رکھے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments