میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ بازار کے تاجروں اور دکانداروں نے اج پیر کے روز میرانشاہ میں قائم پاکستان مارکیٹ میں ایک بڑے احتجاجی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر انتظامیہ نے ان کے دکانوں کے معاوضوں کی فوری ادائیگی شروع نہ کی تو وہ نہ صرف احتجاج کا راستہ اپنا ئینگے بلکہ پولیو مہم کے بائیکا ٹ کا بھی اعلان کرینگے ۔ اتوار کو درجنوں دکانداروں اور تاجروں کے ہمراہ میرانشاہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میرانشاہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے، کہ حکومت نے انہیں دکانات اور سامان تجارت کے معاوضوں کی آدائیگی کیلئے فنڈز ریلیز کردئے ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کے دیگر اہلکار انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کرکے تاجروں کو ان کا حق نہیں دے رہے ہیں۔ تاجروں کے نمائندوں ملک امشاد اللہ ، ملک ثناء اللہ خان ، انور حسن خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ ایک تو ضرب عضب میں ان کے مال و املاک اور کاروبار تباہ ہو ئے اور دوسری طرف انتظامیہ نے ان کے خلاف ایک اور اپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے جو کھلم کھلا ان کے حقوق کو غصب کرنے کے مترادف ہیں ۔ تاجر نمائندوں نے کہا کہ پیر کے روز میرانشاہ بازار کے تمام تاجروں اور دکانداروں کا جرگہ بُلایا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جا ئیگا کہ احتجاج کس نوعیت اور کب سے شروع کیا جائے کیونکہ مزید ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اس احتجاج میں سڑکوں کی بندش ، پولیو سے بائیکاٹ اور بجلی کی ترسیل کو معطل کردیا جائے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments