شمالی وزیرستان میں ہمزونی قبائل کیلئے بجلی کا الگ فیڈر و بجلی لائین کا افتتاخ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے نو دیہات پرمشتمل ہمزونی قبائل کیلئے محکمہ واپڈا نے دوسرے فیڈر اور بویہ تک بجلی لائین کا افتتاح کیا، افتتاح میں شاہد خان ایکسین واپڈا، ایس ڈی او آپریشن آصف سُھیل، ایس ڈی او عزیزاللہ خان، ملک صفدر داوڑ اور دیگر قومی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، قاپڈا نے لائن بچھانے پر تبلیعی مرکز میرانشاہ کے قریب سے کام شروع کردیا، ایکسین واپڈا نے محکمہ کو ہمزونی فیڈر کے لائن پر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی۔ ملک صفدر داوڑ نے ہمزونی قبائل کی طرف سے محکمہ واپڈا و ضلعی انتظامیہ کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے وقت جس طرح دیگر نفراسٹرکچر تباہ ہوگیاتھا، اسی طرح بجلی کے ٹرانسفارمرز، کمبے اور لائن بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جسکی بحالی کیلئے اس نئے فیڈر، ٹرانسفارمز اور بلی لائن کا ہونا ضروری تھا، جس کی بحالی کیلئے محکمہ واپڈا، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور قوم نے مشترکہ کوششیں کرکے آج ہمزونی قبائل کا یہ دیرینہ مسئلہ اور مطالبہ حل ہوگیا، ہمزونی قبائل نے بجلی کے اس نئے منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچانے تک محکمہ واپدا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں