بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) متحدہ انجمن تاجران بنوں کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک مقبول خان، شاہ وزیر خان، غلام قیباز خان، ملک ناصر خان بنگش،ڈاکٹر عبدالراؤف قریشی، نیک جہان شاہ، ملک فرمان علی، حاجی شیر علی خان و دیگر کا کہنا تھا کہ کورونا لاک ڈاون کے بعد اب ایک بار پھر تاجر انتظامیہ کے رویہ سے شدید متاثر ہوگئے ہیں، کورونا لاک ڈاون کے باعث نقصان اُٹھانے پر عمران خان نے تاجروں سے تعاون کا اعلان کیا تھااب عملی مظاہرہ کرکے کرایوں میں اضافہ واپس اور پانچ ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے ہم دس فیصد اضافے سے بڑھ کر مزید استعداد نہیں رکھتے ہمارا کاروبار پہلے بھی متاثر ہو اہے،تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں حلال فوڈ آ تھارٹی کی جانب سے بے بنیاد الزام میں سیل کئے گئے گودام کو عدالتی حکم کے مطابق کھلوایا لیکن لاکھوں روپے کا مال غائب ہے ڈپٹی کمشنر مال کی کمی پوری کروانے میں تاجروں کا ساتھ دیکر حلال فوڈ آتھارٹی کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرزکے رویئے سے بھی بنوں کے تاجر تنگ ہو چکے ہیں جو آ ئے روز قسمہ قسم جرمانے لگا رہے ہیں ہم پہلے بھی 72 اقسام کے ٹیکسز ادا کرتے تھے اب مزید تین قسم کے ٹیکسز لاگو کئے جا رہے ہیں تاجروں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہمارے تاجر سے 32 لاکھ 49ہزار روپے کی ڈکیتی ہو ئی ہے ان کے ملزمان کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں حلال فوڈ آ تھارٹی کے اہلکاروں سے ان کے ملزمان کے لنکس ملے نہ ہوں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments