میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں آج بمورخہ 22 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے گورنمنٹ ایمپلائز کا پیرامیڈکس آفس میرانشاہ میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی اختر سبحان منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اجلاس اپنے مطالبات اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کردی گئی، جو مرحلہ وار احتجاجی راستہ اپنائینگے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر درجہ ذیل فیصلے کئے گئے جسمیں 24 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے تمام محکمے ( ڈیپارٹمنٹ ) بند ہونگے اور مکمل قلم چهوڑ ہڑتال ہوگی۔ بنوں میرانشاہ مین روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کریں گے. اسی روز میرانشاہ پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا.
درجہ بالا تمام فیصلے صوبائی گرینڈ الائنس کے ہدایات کے مطابق آگے بڑهایں گے۔ شمالی وزیرستان کے تمام سرکاری ملازمین اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔
