شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے جواں سال ارشد محمود انتقال کرگئے، سوشل میڈیا پر ان کی فوتگی کی خبر وائرل

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے نواحی گاؤں زیرکی کے نوجوان ارشد محمود دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ارشد محمود کسٹم کے سابق آفیسر شیرعلی کے فرزند اور بنوں میں پولیس کے ایس ایچ او اللہ نواز کے بھائی تھے، تاہم اس سے بڑھکرارشد محمود کی فوتگی کی خبر طرف سوشل میڈیا پر ایسا وائرہورہاہے، جیسا کہ ہر وزیرستانی کا بھائی فوت ہوگیاہے، سوشل میڈیا پر ان کی خبر گردش ہی کے باعث دی خیبرٹائمز بھی ان کی فوتگی کی خبر شائع کرنے پر مجبور ہوگئی،
ان کے قریبی دوستوں سے معلوم ہوا، کہ ارشد محمود نے ہر وزیرستانی سے بھائی کا رشتہ قائم تھا، جس نے بھی انہیں دیکھا اور ملا، پھر اسے بھائی سے بڑھکر درجہ دیاہے۔
مرحوم کا نماز جنازہ آج 12 جنوری منگل کے روز 4 بجے ان کے آبائی زیرکی کے قبرستان میں آدا کردیا گیا، جہاں اہل علاقہ اور دوستوں  سمیت ہزاروں اشکبار انکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں